پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں واقع دنیا کی بارہویں بلند ترین چوٹی براڈ پیک پر گرنے والے برفانی تودے کے نتیجے میں عالمی شہرت یافتہ برطانوی نژاد نیپالی کوہ پیما نرمل پرجا (نمزدائی) سمیت 10 کوہ پیماؤں کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی۔
نرمل پرجا کی کمپنی ’’ایلیٹ ایکسپیڈیشنز‘‘ نے بیان میں کہا کہ انتہائی دکھ اور بھاری دل کے ساتھ اس بات کی تصدیق کی جاتی ہے کہ 43 سالہ نرمل پرجا جمعرات کو براڈ پیک پر گرنے والے برفانی تودے میں جان کی بازی ہار گئے۔
— Elite Exped (@eliteexped) August 1, 2026
بعد ازاں ان کے بڑے بھائی کمل پرجا نے بھی اس افسوسناک خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نرمل کی یاد ہمیشہ ان کے ساتھ رہے گی اور ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا۔
View this post on Instagram
پاکستان کے قراقرم سلسلے میں واقع 8 ہزار 47 میٹر بلند براڈ پیک پر حادثے کے وقت نرمل پرجا ایک بین الاقوامی مہم کی قیادت کر رہے تھے۔ پاکستانی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں امریکا کی میلوری گیس، عمان کی نذیرہ احمد عبداللہ الحارثی اور نیپال کے پور بہادر گرونگ بھی شامل ہیں، جبکہ دیگر لاپتا کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے ریسکیو ٹیمیں مسلسل کارروائیاں کر رہی ہیں۔
نیپال کے وزیراعظم نے بھی نرمل پرجا سمیت چھ نیپالی اور چار غیر ملکی کوہ پیماؤں کی ہلاکت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان تمام کوہ پیماؤں کی بہادری، عزم اور خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
برطانیہ کے شہزادہ ولیم نے نرمل پرجا کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے برطانوی فوج میں نمایاں خدمات انجام دیں اور بعد ازاں دنیا کے عظیم ترین کوہ پیماؤں میں اپنا نام بنایا۔
I was truly saddened to hear of the tragic death of Nirmal Purja and those who lost their lives in the avalanche on Broad Peak. Nims served with distinction in the British Armed Forces before becoming one of the world’s greatest mountaineers, putting Nepalese climbers on the map.…
— The Prince and Princess of Wales (@KensingtonRoyal) August 1, 2026
برطانوی وزیر دفاع نے بھی انہیں ایک غیر معمولی شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابیاں ہمیشہ دنیا کو متاثر کرتی رہیں گی۔
پاکستان کی معروف کوہ پیما اور الپائن کلب آف پاکستان کی نمائندہ نائلہ کیانی نے بتایا کہ نرمل پرجا نہایت تجربہ کار، بے خوف اور بہترین قائد تھے۔ ان کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے کچھ لاشیں دیکھ لی ہیں، تاہم دشوار گزار علاقے اور خراب موسم کے باعث ان تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ الپائن کلب کا کہنا ہے کہ تمام لاشیں ملنے کے بعد ہی حتمی اعلان کیا جائے گا۔
View this post on Instagram
نرمل پرجا 2019 میں اس وقت عالمی شہرت کی بلندیوں پر پہنچے جب انہوں نے دنیا کی 14 بلند ترین، آٹھ ہزار میٹر سے زائد بلند چوٹیوں کو صرف 189 دن میں سر کر کے سات برس سے زائد پرانا عالمی ریکارڈ توڑ دیا تھا۔ ان کی غیر معمولی کامیابی پر مبنی نیٹ فلکس کی دستاویزی فلم”14 Peaks: Nothing Is Impossible” نے بھی انہیں دنیا بھر میں مزید مقبول بنایا۔

نرمل پرجا نے برطانوی فوج میں 16 برس خدمات انجام دیں، جن میں 10 برس اسپیشل فورسز میں شامل تھے۔ انہیں 2018 میں انتہائی بلند پہاڑوں پر غیر معمولی کارکردگی کے اعتراف میں ایم بی ای (MBE) سے بھی نوازا گیا تھا۔
حادثے سے چند روز قبل انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ براڈ پیک ان کے اصل منصوبے کا حصہ نہیں تھا، تاہم اگر وہ یہ چوٹی بھی سر کر لیتے تو بغیر اضافی آکسیجن کے تمام 14 آٹھ ہزار میٹر بلند چوٹیوں کو دوسری مرتبہ سر کرنے والے دنیا کے پہلے انسان بن جاتے۔ ان کی یہ خواہش ہمیشہ کے لیے ادھوری رہ گئی، مگر ان کی جرات، عزم اور کارنامے تاریخ کا مستقل حصہ بن گئے۔
THE MISSION SHIFTS. THE COMPASS HOLDS.
This was never the plan. Initially, the plan was to climb just G2. But just before setting off for Pakistan, I ran the numbers on my 8000m summits. That’s when it hit me: if I tick off Broad Peak whilst I’m here , only one remains “Cho… pic.twitter.com/rovJzFcazP
— Nirmal Purja MBE (@nimsdai) July 27, 2026
