مریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران پر ممکنہ حملے روکنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ایک بار کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 4 ڈالر سے زائد فی بیرل کم ہو گئیں۔
برینٹ خام تیل کی قیمت 4.08 ڈالر کمی کے بعد 83.85 ڈالر جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 4.01 ڈالر سستا ہونے کے بعد 80.66 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔
ٹرمپ کی ایران کو دھمکی، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 فیصد سے زائد بڑھ گئیں
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکا کی جانب سے ایران پر دوبارہ حملے شروع کیے جانے اور تہران کی فورسز کی جانب سے عمان کے قریب متعدد آئل ٹینکرز پر حملوں کے بعد دونوں بینچ مارک خام تیل کی قیمتوں میں 20 فیصد سے زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔
صدر ٹرمپ نے ہفتے کے روز اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کہا کہ ایران اور مشرقِ وسطیٰ کے دیگر ممالک نے ایک ایسے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے مزید وقت مانگا ہے، جس کے نتیجے میں آبنائے ہرمز فوری طور پر دوبارہ کھول دی جائے گی اور ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق خدشات کا خاتمہ ممکن ہو گا۔
پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا: حکومت نے نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا
مارکیٹ تجزیہ کار ٹونی سائکامور کے مطابق سرمایہ کاروں کی نظریں اس بات پر مرکوز ہیں کہ آیا اس ہفتے مذاکرات میں پیش رفت ہو گی یا ایران اپنے مؤقف پر قائم رہتے ہوئے آبنائے ہرمز پر دباؤ برقرار رکھے گا، جس سے خطے میں دوبارہ کشیدگی بڑھ سکتی ہے۔
