سوئنگ کے سلطان اور پاکستان کے معروف کرکٹر وسیم اکرم کا پالتو کتا گم ہوگیا۔
پولیس کےمطابق وسیم اکرم کا پالتو کتا ڈیفنس میں واقع رہائش گاہ سے لاپتہ ہوا ہے۔سابق کرکٹر اس وقت پاکستان میں نہیں اور انہوں نے پولیس کو کتے کی گمشدگی سے متعلق بتایا ہے۔
View this post on Instagram
ساحل پولیس وسیم اکرم کا پالتو کتا تلاش کرنے کے لئے اقدامات کررہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا اکرم نے پالتو کتے کی گمشدگی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پوسٹ بھی کی ہے۔
آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر اسٹوری کے مطابق ڈیوک نامی بلیک جرمن شیپرڈ کراچی ڈیفنس فیز ایٹ سے گم ہوا۔وسیم اکرم اور اہلیہ شنیرا کی جانب سے کتا واپس لانے والے کیلئے اڑھائی لاکھ روپے انعام کی پیشکش بھی کی ہے۔
