عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں دو روز بعد پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا ایک ہزار روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے کا ہو گیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 857 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 66 ہزار 457 روپے ہو گئی ہے۔ جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت 76 روپے کم ہو کر 6 ہزار 215 روپے پر آ گئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 10 ڈالر مہنگا ہو گیا جس کے بعد نئی قیمت 4 ہزار 50 ڈالر پر پہنچ گئی۔
خریداروں کیلئے اچھی خبر ، سونا مزید سستا ہو گیا
گزشتہ روز مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار روپے کم ہو کر 4 لاکھ 26 ہزار 436 روپے ہو گئی تھ۔
صرافہ ڈیلرز کے مطابق سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ کے باعث خریدار اور سرمایہ کار محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔
ماہرین کے مطابق سرمایہ کار غیر یقینی معاشی حالات میں سونے کو محفوظ سرمایہ کاری تصور کرتے ہیں، جس کے باعث اس کی طلب میں اضافہ ہو رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عالمی سیاسی کشیدگی اور معاشی خدشات برقرار رہے تو آنے والے دنوں میں سونے کی قیمتیں مزید بلند سطح پر جا سکتی ہیں تاہم ڈالر کی مضبوطی یا عالمی مالیاتی پالیسی میں تبدیلی کی صورت میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ بھی متوقع ہے۔
ایک دن مہنگا ہونے کےبعد سونا آج پھر سستا ہوگیا
ماہرین نے سرمایہ کاروں کو مشورہ دیا ہے کہ سونے کی خرید و فروخت سے قبل مقامی اور عالمی مارکیٹ کے تازہ رجحانات پر نظر رکھیں، کیونکہ بین الاقوامی اقتصادی حالات میں معمولی تبدیلی بھی سونے کی قیمتوں پر نمایاں اثر ڈال سکتی ہے۔
