بلوچستان کے ضلع تربت سے 6 افراد کی گولیاں لگی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
پولیس کے مطابق تربت کے علاقے ناصر آباد سے 6 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، واقعے کی اطلاع ملنے پر مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر میتوں کو اسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کو گولیاں ماری گئی تھیں ، پولیس واقعے کی تحقیقات اور لاشوں کی شناخت کر رہی ہے۔
بارکھان ، کوئٹہ سے فیصل آباد جانیوالی بس سے 7 مسافروں کو اتار کر قتل کر دیا گیا
پولیس کے مطابق واقعے کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مزید معلومات سامنے لائی جائیں گی۔ فی الحال حکام نے کسی بھی ممکنہ محرک یا ذمہ دار گروہ کے بارے میں کوئی حتمی بیان جاری نہیں کیا۔
دریں اثناء بلوچستان حکومت کے معاون خصوصی بابر یوسفزئی نے کہا کہ تربت سے برآمد 6 لاشیں مزدوروں کی ہیں، جن میں سے 4 کا تعلق پنجاب اور 2 کا خیبر پختونخوا سے ہے۔
بابر یوسفزئی کا کہنا تھا کہ 7 مزدوروں کو نامعلوم افراد نے 2 روز قبل ضلع کیچ کےعلاقے کلاتک سے اغوا کیا تھا ، ایک مزدور کو اغواء کے فوراً بعد فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔
تربت کی تحصیل بلیدہ میں گھر پر حملہ، 6 افراد جاں بحق، 3 زخمی
واضح رہے چند ہفتے قبل بھی بلوچستان میں تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں ، دشت کے علاقے سے قتل ہونے والی کی شناخت ماسٹر عابد محمد عمر کے نام سے ہوئی تھی ہے ، نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کیا تھا۔ اس کے علاوہ ضلع پنجگور کے علاقے سریکوران میں دو افراد کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔
