قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ ایک بار پھر کیریبیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں ایکشن میں نظر آئیں گے، جہاں ان کا معاہدہ فرنچائز سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کے ساتھ طے پا گیا ہے۔
ہم نیوز کے مطابق نسیم شاہ اس سے قبل بھی سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کی نمائندگی کر چکے ہیں اور اپنی تیز رفتار باؤلنگ سے شائقین اور ٹیم مینجمنٹ کو متاثر کر چکے ہیں۔
فرنچائز کی جانب سے ایک مرتبہ پھر اعتماد کا اظہار ان کی بین الاقوامی سطح پر بڑھتی ہوئی اہمیت کا ثبوت سمجھا جا رہا ہے۔
سی پی ایل 2026 میں سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کی مہم کا آغاز 9 اگست سے ہوگا، جہاں ٹیم اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔
شائقین کو امید ہے کہ نسیم شاہ نئی سیزن میں اپنی رفتار، سوئنگ اور جارحانہ باؤلنگ کے ذریعے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کریں گے۔
نسیم شاہ حالیہ برسوں میں پاکستان کے نمایاں فاسٹ بولرز میں شمار ہوتے ہیں اور مختلف عالمی ٹی20 لیگز میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔
پی سی بی نے شاہین آفریدی کو این او سی جاری کر دیا
کرکٹ ماہرین کے مطابق سی پی ایل میں شرکت سے انہیں مختلف کنڈیشنز میں کھیلنے کا مزید تجربہ حاصل ہوگا، جو مستقبل میں قومی ٹیم کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔
خیال رہے کہ چند دن پہلے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی آئندہ لنکا پریمیر لیگ (ایل پی ایل) کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا تھا جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے این او سی بھی جاری کردیا تھا۔
