انتخابات میں ریکارڈ دھاندلی ہوئی، حمزہ شہباز

انتخابات میں ریکارڈ دھاندلی ہوئی، حمزہ شہباز|humnews.pk

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ انتخابات 2018 میں دھاندلی کا ایسا ریکارڈ  قائم  ہوا جس کی مثال کہیں نہیں ملتی۔

لاہور میں نون لیگ کے اجلاس میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ مشترکہ اپوزیشن بنانے کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی سے بات چیت چل رہی ہے، ہمیں جو بھی ذمےداری ملی، بھرپورطریقے سے ادا کریں گے، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر بنوں گا یا نہیں پارٹی فیصلہ کرے گی تاہم مرکز میں شہباز شریف اپوزیشن میں بیٹھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بہت اچھی باتیں کی ہیں اب دیکھنا یہ  ہے کہ جمہوری روایات پنپتی ہیں یا نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حالیہ انتخابات میں بہت کچھ غلط  ہوا لیکن کوئی دیکھنے والا نہیں تھا، کھلے عام دھاندلی کی گئی لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں تھا، ہمارے ایجنٹس کو نکالا گیا جبکہ فارم 45 دینے سے بھی انکار کردیا گیا۔


متعلقہ خبریں