اسلام آباد، وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں اعلیٰ سطح پر بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلوں کا فیصلہ کرتے ہوئے متعدد سینئر افسران کو نئی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سعدیہ صدف گیلانی کو ممبر ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ آمنہ حسن کو ڈائریکٹر جنرل ان لینڈ ریونیو سروس اکیڈمی لاہور مقررکیا گیا ہے، آمنہ حسن اپنے نئے عہدے کا چارج 6 اگست کو سنبھالیں گی۔
اسی طرح تہمینہ عامر کو ممبر ٹیکس پیئرز سروسز کے عہدے سے تبدیل کر کے ممبر آڈٹ سی آر ایم، ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز تعینات کیا گیا ہے۔ نبیلہ فاران بیگ کو چیف کمشنر ریجنل ٹیکس آفس راولپنڈی مقرر کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق عائشہ فاروق کو ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی اینڈ ڈی ٹی، ایف بی آرہیڈ کوارٹرز اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے، جبکہ فہیم محمد کو ڈائریکٹر جنرل ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹرنل آڈٹ اسلام آباد کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
اسی طرح فرید اللہ جان خان کو ڈائریکٹر جنرل بی ٹی بی، ایف بی آر ہیڈ کوارٹرزاسلام آباد تعینات کیا گیا ہے، جبکہ یاسمین فاطمہ کو چیف کمشنران لینڈ ریونیو، ریجنل ٹیکس آفس اسلام آباد مقرر کیا گیا ہے۔
پنجاب بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، متعدد ڈپٹی کمشنرز اور افسران کے تقرروتبادلے
مزید برآں منیر صادق کو چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو، کارپوریٹ ٹیکس آفس لاہور تعینات کیا گیا ہے۔
ایف بی آر میں ہونے والے ان تقرر و تبادلوں کو ادارے کے انتظامی ڈھانچے کو مزید مؤثر بنانے اور مختلف شعبوں میں کارکردگی بہتر بنانے کی کوشش قراردیا جا رہا ہے، نئے تعینات ہونے والے افسران جلد اپنے عہدوں کا چارج سنبھال کر ذمہ داریاں ادا کرنا شروع کریں گے۔
