پاکستان نے سعودی عرب پرحوثیوں کے بیلسٹک میزائل حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کردی ۔
اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا مشرقِ وسطیٰ (یمن) کی صورتحال پرہنگامی اجلاس ہوا جس میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب عثمان جدون نے بھی خطاب کیا۔
تیل کی ترسیل متاثر ہونے کا خدشہ، یمنی حوثیوں کی آبنائے باب المندب بند کرنے کی دھمکی
پاکستان کے نائب مستقل مندوب عثمان جدون کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب پر حوثیوں کے بیلسٹک میزائل حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان مکمل حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان یمن کی خودمختاری، آزادی، اتحاد اور علاقائی سالمیت کی حمایت کرتاہے، خطےمیں بڑھتی کشیدگی کے خاتمے کے لیے مذاکرات ، سفارتکاری اور تحمل کا راستہ اختیارکیا جائے۔
یمن کے حوثیوں نے یرغمال بنائے گئے 24 پاکستانیوں کو عملے سمیت رہا کر دیا، محسن نقوی
پاکستان کے نائب مستقل مندوب عثمان جدون نے مزید کہا کہ یمن میں پائیدارامن جامع سیاسی عمل کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
یاد رہے گزشتہ روز حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کے جنوبی علاقے کی جانب میزائل فائر کیے گئے تاہم ملکی فضائی دفاع نظام نے میزائل فضا میں تباہ کردیے۔
اس سے قبل یمن کے حوثیوں نے صنعاء انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ سعودی عرب کے اہم انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنایا جائے گا۔
