فٹبال ورلڈ کپ کے آخری کوارٹر فائنل میں ارجنٹینا نے سوئٹزرلینڈ کو تین ایک سے شکست دے دی۔ اب دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کا سیمی فائنل میں مقابلہ انگلینڈ سے ہو گا۔
فٹبال ورلڈ کپ کے چوتھے کوارٹر فائنل میں پہلا گول ارجنٹینا کی جانب سے گول 10 ویں منٹ میں میک الیسٹر نے اسکور کیا جسے سوئٹزرلینڈ کی جانب سے ڈوئے نے 67 ویں منٹ میں گول کر کے برابر کر دیا۔
مقررہ وقت میں کوارٹر فائنل 1۔1 گول سے برابر رہا جس کے بعد میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے آدھے گھنٹے کا اضافی وقت دیا گیا۔
فیفا ورلڈ کپ 2026؛ مراکش کو شکست دیکر فرانس سیمی فائنل میں پہنچ گیا
اضافی وقت میں ارجنٹینا نے سوئٹزرلینڈ کے خلاف دوسرا گول اسکور کیا، ارجنٹینا کی جانب سے گول اضافی وقت کے دوسرے ہاف میں الواریز نے کیا جبکہ کھیل کے آخری لمحات نے ارجنٹینا نے تیسرا گول اسکور کرکے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ، سیمی فائنل میں ارجنٹینا کا مقابلہ انگلینڈ سے ہو گا۔
میچ کے دوران ریفری نے سوئٹزرلینڈ کے کھلاڑی ایمبولو کو ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر کر دیا، ایمبولونے یہ ظاہر کیا کہ اُسے ارجنٹینا کے کھلاڑی نے گرایا ہے، ریفری نے وی اے آر کے ذریعے فاؤل چیک کرنے کے بعد سوئٹزرلینڈ کے کھلاڑی کو گرنے کی اداکاری پر ریڈ کارڈ دکھا کر باہر کر دیا۔
