سونے کی قیمت میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ہے ، ایک دن مہنگا ہونے کے بعد سونا آج پھر سستا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے صرافہ بازاروں میں آج سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں آنے والی کمی کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے، جس سے خریداروں کو کسی حد تک ریلیف ملا ہے۔
ایران امریکا کشیدگی سے سونا 11 ہفتوں کی کم ترین سطح پر
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار 400 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 32 ہزار 436 روپے مقرر ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی ایک ہزار 200 روپے کم ہوئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 70 ہزار 744 روپے ہوگئی۔
صرافہ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی نرخ نیچے آئے ہیں۔
صرافہ مارکیٹ کے تاجروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے، جس کی بنیادی وجہ عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال اور بین الاقوامی مالیاتی منڈیوں میں بدلتی ہوئی سرمایہ کاری کی حکمت عملی ہے۔
مضبوط ڈالر اور بلند شرح سود کا اثر؛ عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہو گیا
ماہرین کا کہنا ہے کہ سرمایہ کار اور خریدار سونے کی خریداری سے قبل عالمی مارکیٹ کی صورتحال اور مقامی قیمتوں پر نظر رکھیں، کیونکہ آنے والے دنوں میں بھی سونے کے نرخ بین الاقوامی معاشی عوامل کے باعث تبدیلی کا شکار رہ سکتے ہیں۔
جمعرات 9 جولائی کا ریٹ
گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 600 روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جس کے بعد ایک تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگئی تھی۔
بدھ 8 جولائی کا ریٹ
ملک بھر میں 8 جولائی کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 700 روپے کی بڑی کمی واقع ہوئی تھی۔
منگل 7 جولائی کا ریٹ
سات جولائی کو فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 500 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد ایک تولہ سونا 4 لاکھ 34 ہزار 936 روپے میں فروخت ہوا۔
سوموار 6 جولائی کا ریٹ
کاروباری ہفتے کے آغاز پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 400 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 37 ہزار 436 روپے مقرر ہوگئی۔
ہفتہ 4 جولائی کا ریٹ
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز فی تولہ سونا 1100 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 39 ہزار 836 روپے کا ہو گیا۔
