محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات نے 10 سے 13 جولائی کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، سندھ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ بعض علاقوں میں موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی پنجاب، پوٹھوہار، اسلام آباد، مری، گلیات اور شمالی علاقوں میں بارش ہونے کی توقع ہے۔ لاہور، راولپنڈی، اٹک، چکوال اور جہلم میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال اور حافظ آباد میں بھی بارش متوقع ہے۔
اسی طرح فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، سرگودھا، میانوالی، خوشاب اور بھکر میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، قصور، اوکاڑہ، ساہیوال اور پاکپتن میں موسلادھار بارش ہونے کا امکان ہے۔ ڈی جی خان، راجن پور، لیہ، مظفر گڑھ، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں بھی بارش متوقع ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، چارسدہ، کوہاٹ اور ہنگو کے علاوہ سوات، دیر، چترال، شانگلہ، بونیر، بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بھی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 11 سے 13 جولائی کے دوران وقفے وقفے سے بارشیں متوقع ہیں۔ مظفرآباد، نیلم ویلی، راولاکوٹ، باغ، حویلی، پونچھ، کوٹلی، میرپور اور بھمبر میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ گلگت، سکردو، استور، دیامر، غذر، گانچھے، شگر، نگر اور ہنزہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
بلوچستان کے شمال مشرقی اضلاع میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل، بارکھان، سبی، کوہلو اور زیارت ان علاقوں میں شامل ہیں جہاں بارش ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ سندھ کے بالائی اور وسطی علاقوں میں 12 اور 13 جولائی کے دوران بارش متوقع ہے۔ سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، کشمور، شکارپور، گھوٹکی، خیرپور اور نوشہرو فیروز میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں اور متعلقہ اداروں کو موسم کی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور موسمی صورتحال سے باخبر رہنے کی ہدایت کی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی میں تبدیلی کردی گئی
اسلام آباد، راولپنڈی، مری ، جہلم ، لاہور، اٹک، چکوال، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، حافظ آباد، منڈی بہاءالدین، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور ناررووال میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
بہاولپور، رحیم یار خان، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، ساہیوال، اوکاڑہ، پاکپتن، قصور، بہاولنگر، ملتان، خانیوال، وہاڑی، لودھراں، مظفرگڑھ، کوٹ ادو، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، لیہ اور بھکر میں بھی بارش ہونے کی توقع ہے۔
