اسلام آباد ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی میں تبدیلی کردی گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس ارباب طاہر اسلام آباد ہائیکورٹ انتظامی کمیٹی کا حصہ نہیں رہے ،چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر انتظامی کمیٹی کے سربراہ ہونگے۔
جسٹس ارباب محمد طاہر کی جگہ جسٹس انعام امین منہاس کمیٹی کا حصہ ہونگے،جسٹس محمد آصف اور جسٹس محمد اعظم خان پہلے ہی کمیٹی کے ممبر ہیں۔
چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی منظوری سے رجسٹرار ہائیکورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کیا،ایڈمنسٹریشن کمیٹی کے پاس اسلام آباد ہائیکورٹ کے انتظامی فیصلے کرنے کا اختیار ہوتا ہے
