اسلام آباد ہائی کورٹ : شریف خاندان کی اپیل پر سماعت آج ہوگی


اسلام آباد: شریف خاندان کی احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل کی سماعت آج (بروز منگل) اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوگی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بنچ سماعت کرے گا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر شہباز شریف نے اس موقع پر پارٹی کے تمام اہم مرکزی رہنماؤں کو اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔

پی ایم ایل (ن) کی مرکزی قیادت نے پارٹی کے تمام اراکین سینیٹ اورنو منتخب اراکین اسمبلی کو بھی اسلام آباد طلب کررکھا ہے۔

عدالت نے گزشتہ سماعت پر نیب کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کیا تھا۔

شریف خاندان کے خلاف دائر دیگر ریفرنسزکی  دوسری عدالت میں منتقلی کی درخواست پر بھی سماعت آج ہوگی۔

شریف خاندان کے خلاف دو مزید ریفرنسز بھی زیرسماعت ہیں۔


متعلقہ خبریں