بلوچستان کے سرد علاقوں کے اسکولوں میں موسم گرما کی مختصر تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں 18 جولائی سے 2 اگست تک گرمیوں کی چھٹیاں ہوں گی۔

3 اگست سے سرد اور گرم علاقوں کے اسکولوں میں تدریسی عمل شروع ہوگا،سیکرٹری تعلیم اسکولز نے تعطیلات کا اعلامیہ جاری کردیا۔
دوسری جانب پنجاب میں اسکولوں اور کالجوں میں چھٹیوں کے حوالے سے حکومت کا نیا منصوبہ سامنے آ گیا ہے۔
گرمیوں کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد سکولوں کے نئے اوقات کار جاری
پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے اسکولوں اور کالجوں میں سالانہ تعلیمی ایام بڑھا کر 190 دن کرنے کے لیے چھٹیاں کم کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔
منصوبے کے تحت موسم گرما کی چھٹیاں ڈھائی ماہ سے کم کرکے 6 ہفتے یعنی ڈیڑھ ماہ کی جائیں گی۔
حکومت کے اس فیصلے کا مقصد طلبہ اور طالبات کی تعلیمی کارکردگی بہتر بنانا اور تعلیمی نصاب کو مکمل کرنا ہے۔ نجی اسکول ایسوسی ایشنز نے بھی اس تجویز کی حمایت کر دی ہے۔
