آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دے کر ساتویں بار ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ جیت لیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ئی سی سی) ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل لارڈز کے میدان میں کھیلا گیا۔ فائنل میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 151 رنز کا ہدف دیا۔
ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ریکارڈ ساتویں مرتبہ عالمی ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ انگلینڈ کے 151 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مطلوبہ ہدف 18ویں اوور میں حاصل کر لیا۔
انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔
انگلینڈ کی جانب سے کپتان نیٹ سکیور برنٹ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 58 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، فرییا کیمپ نے 44 رنز جبکہ ایلس کیپسی نے 23 رنز بنا کر ٹیم کا مجموعہ مضبوط کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم کو دوبارہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا
آسٹریلیا کی جانب سے بیتھ مونی نے 64 اور لچ فیلڈ نے 48 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
