اسلام آباد: پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل دونوں کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 97 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 97 پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 297 روپے 53 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی ایک روپے 97 پیسے سستا ہونے کے بعد 309 روپے 50 پیسے فی لیٹر کا ہو گیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے نافذ العمل ہو چکا ہے، جس کے بعد ملک بھر میں پیٹرول پمپس پر صارفین کو نئی قیمتوں کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل فراہم کیا جا رہا ہے۔
پیٹرول و ڈیزل سمیت ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیاد پر کمی
حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ نئی قیمتیں فوری طور پر نافذ کر دی گئی ہیں۔
