انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے، جس میں پاکستان کے اسپنر ابرار احمد ایک درجے ترقی کے بعد دنیا کے دوسرے بہترین ٹی20 بالر بن گئے ہیں۔
بالرز کی رینکنگ میں افغانستان کے اسٹار لیگ اسپنر راشد خان بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، جبکہ ابرار احمد ان کے بعد دوسرے نمبر پر موجود ہیں، بھارت کے ورون چکرورتی ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔
بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے ایشان کشن ایک درجے ترقی کے بعد پہلی پوزیشن پر آ گئے ہیں، بھارت کے ابھیشک شرما ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ پاکستان کے اوپننگ بیٹر صاحبزادہ فرحان تیسرے نمبر پر اپنی جگہ برقرار رکھے ہوئے ہیں۔
آل راؤنڈرز میں زمبابوے کے سکندر رضا پہلے نمبر پر موجود ہیں، بھارت کے ہاردک پانڈیا دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان کے صائم ایوب تیسری پوزیشن پر برا جمان ہیں۔
فیفا ورلڈ کپ میں میکسیکو کی کامیابی جشن مناتے 2 افراد دم گھنٹے سے ہلاک
ٹیموں کی ٹی20 رینکنگ میں بھارت پہلے، انگلینڈ دوسرے اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ آئی سی سی کی تازہ رینکنگ نے عالمی ٹی20 کرکٹ میں مختلف ٹیموں اور کھلاڑیوں کی موجودہ کارکردگی کی عکاسی کی ہے۔
