بینکوں کے درمیان ڈالر کے تبادلے کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد پاکستانی روپے نے ایک اور مثبت پیش رفت دکھائی ہے۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کے روز انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک پیسے کی کمی واقع ہوئی، جس کے بعد ڈالر 278 روپے 15 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ کاروباری روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 278 روپے 16 پیسے پر بند ہوا تھا۔
ماہرین کے مطابق اگرچہ ایک پیسے کی کمی بظاہر معمولی دکھائی دیتی ہے، تاہم یہ زرمبادلہ مارکیٹ میں استحکام اور روپے کی قدر میں بہتری کے تسلسل کی عکاسی کرتی ہے۔
سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ نرخ 5200 روپے کم ہوگئے
ان کا کہنا ہے کہ برآمدات، ترسیلات زر، زرمبادلہ کے ذخائر اور درآمدی دباؤ میں کمی جیسے عوامل ڈالر کی قیمت پر اثر انداز ہوتے ہیں۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں معمولی اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آ رہا ہے، تاہم اس کا انحصار طلب و رسد کی صورتحال پر ہوتا ہے۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ قابو میں رہا اور ترسیلات زر میں اضافہ برقرار رہا تو آئندہ دنوں میں روپے کی قدر مزید مستحکم ہونے کے امکانات موجود ہیں۔
