لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والوں کی پیرا میں کوئی جگہ نہیں، اور ادارے کی ساکھ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) کی کارکردگی سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ادارے کی مجموعی کارکردگی، ڈیجیٹلائزیشن اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں پیرا کی کارروائیوں کی مؤثر نگرانی کے لیے ڈیجیٹل ریکوزیشن کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے پیرا پورٹل کو مزید فعال بنانے اور ادارے کے عوامی رابطے کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
مریم نواز نے کہا کہ پیرا کا 99 فیصد کنوکشن ریٹ ادارے کی مؤثر کارکردگی کا واضح ثبوت ہے۔ اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والوں کی پیرا میں کوئی جگہ نہیں، اور ادارے کی ساکھ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ پیرا ریکوزیشن رولز کے مطابق کارروائی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور قانونی کارروائی میں مزاحمت کے کلچر کا خاتمہ ہونا چاہیے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مزید کہا کہ انویسٹی گیشن افسران کے تبادلے سفارش کی بنیاد پر نہیں ہوں گے۔ کلر کہار میں پیرا ٹریننگ اکیڈمی پر کام کا آغاز ہو چکا ہے، جبکہ جون 2027 تک پیرا کی مستقل بھرتیاں مکمل کر لی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ آزاد کشمیر نے پی ٹی آئی رجسٹریشن کیس میں ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا
مریم نواز نے پیرا کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے عوامی رابطوں میں مزید بہتری لانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اور شفافیت کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ادارے میں انٹرنل افیئرز یونٹ بھی قائم کرنے کا اعلان کیا۔
