این اے -73: خواجہ محمد آصف دوبارہ گنتی کے بعد بھی کامیاب


لاہور: قومی اسمبلی کےحلقہ این اے-73 سیالکوٹ کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے نتائج سامنے آگئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق دوبارہ کی جانے والی گنتی کے بعد بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے انتخابی امیدوار اورسابق وفاقی وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف کامیاب قرار ہائے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے عثمان ڈار کو اس حلقہ انتخاب سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ووٹون کی دوبارہ گنتی میں عثمان ڈار کو ملنے والے ووٹوں کی تعداد میں 132 ووٹوں کا اضافہ ہوا ہےجب کہ خواجہ محمد آصف کے ووٹوں میں بھی 45 ووٹوں کا اضافہ ہوا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق خواجہ محمد آصف اورعثمان ڈارکو ملنے والے ووٹوں میں پہلے فرق 1493 کا تھا جو اب کم ہوکر 1406 رہ گیا ہے۔

خواجہ محمد آصف کے ووٹ دوبارہ گنتی کے بعد ایک لاکھ 17 ہزار دو ہوگئے ہیں جب کہ عثمان ڈار کے ووٹوں کی تعداد ایک لاکھ 15 ہزار596 رہ گئی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے انتخابی امیدوارعثمان ڈار کی درخواست پر آر او نے 15 پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں