عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ ، 37 ہزار 936 روپے کا ہو گیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کے بھاؤ 8 ہزار 573 روپے بڑھ گئے جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ ، 75 ہزار 459 روپے ہو گئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
اس کے علاوہ فی تولہ چاندی کی قیمت 273 روپے بڑھ کر 6624 روپے ہو گئی، دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 100 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 155 ڈالر کا ہو گیا۔
ماہرین کے مطابق عالمی مالیاتی منڈیوں میں بے یقینی کی صورتحال برقرار رہی تو آئندہ دنوں میں سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ بھی دیکھنے میں آسکتا ہے۔ سرمایہ کار غیر یقینی معاشی حالات میں سونے کو محفوظ سرمایہ کاری سمجھتے ہیں، جس کی وجہ سے اس کی طلب میں اضافہ ہوتا ہے اور قیمتیں اوپر چلی جاتی ہیں۔
ماہرین کے مطابق ڈالر کی قدر، عالمی اقتصادی حالات اور بین الاقوامی مارکیٹ کا رجحان آئندہ دنوں میں سونے کی قیمتوں کے تعین میں اہم کردار ادا کرے گا۔
سونا پھر سستا ہوگیا،فی تولہ اب کتنے میں ملے گا؟
ماہرین نے سرمایہ کاروں کو مشورہ دیا ہے کہ سونے کی خرید و فروخت سے قبل مقامی اور عالمی مارکیٹ کے تازہ رجحانات پر نظر رکھیں، کیونکہ بین الاقوامی اقتصادی حالات میں معمولی تبدیلی بھی سونے کی قیمتوں پر نمایاں اثر ڈال سکتی ہے۔
