وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مزید 2 نئے انڈر پاس بنیں گے ،کشمیرچوک اور فیصل مسجد انڈر پاس پر کام ستمبرمیں شروع کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد میں جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا،سی ڈی اے کے ریونیو میں اضافے کے لیے تجاویز پربھی غور کیاگیا۔اسلام آباد کے میگا پراجیکٹس اور آئندہ منصوبہ بندی پر بریفنگ دی گئی ۔
جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش، سڑکیں، انڈر پاس اور رہائشی علاقے زیر آب، نظامِ زندگی مفلوج
اس موقع پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد میں 2 نئے انڈر پاس بنیں گے ،کشمیرچوک اور فیصل مسجد انڈر پاس پر کام ستمبرمیں شروع کیا جائے گا۔
محسن نقوی نے ہدایت کی کہ کیپٹل ایمرجنسی سروسز کو فعال ادارہ بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے ،مالی خود انحصاری کے لیے دیرپا ریونیو ماڈل پر کام کیا جائے۔
ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ادارے کی مالی مضبوطی بھی یکساں اہمیت کی حامل ہے،ریونیو بڑھانے کے قابلِ عمل منصوبوں پر جلد پیش رفت یقینی بنائی جائے۔
اسلام آباد میں انڈر پاس کی تعمیر؛ شیڈول امتحانات ملتوی کر دئیے گئے
وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ ایکسپریس وے سروس روڈ پراجیکٹ پر کام مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیا جائے۔
