پی ایچ ایف نے مینز ہاکی ورلڈ کپ 2026 کیلئے 20 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا،وقار اور علی رضا کو گول کیپرز کی حیثیت سے قومی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔
محمد عبداللہ، محمد سفیان ، معین شکیل اور عبدالوحید اشرف رانا بھی ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ ہیں ، عبدالحنان شاہد، زکریا حیات، ارشد لیاقت اور عدیل لطیف کو بھی قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔
ہاکی ورلڈ کپ سے قبل پاکستان ٹیم میں بڑی تبدیلی، عماد بٹ کی جگہ ابوبکر کپتان مقرر
احمد ندیم، غضنفر علی، عماد شکیل بٹ اور محمد حماد الدین انجم بھی قومی اسکواڈ کاحصہ ہونگے ، رحمان عبدال، افراز، عمر مصطفیٰ، ابو بکر محمود، عبدالمتان اور محمد عماد بھی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔
باب جوہان ویلڈہوف ورلڈ کپ میں قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے،کرسٹوفر جان بوون اور عدنان ذاکر قومی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچز اور محمد اویس قرنی مینجر ہوں گے۔
یاد رہے کہ ایف آئی ایچ مینز ہاکی ورلڈ کپ 15سے30 اگست تک نیدرلینڈز اور بیلجیئم میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان پرو ہاکی لیگ کے اگلے ایڈیشن سے باہر ہوگیا
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے ورلڈ کپ اسکواڈ پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کیلئے تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل متوازن اسکواڈ منتخب کیا ہے۔
