برگن اسٹاک: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ مخالف فریق بھی ایران کے یورینیم افزودگی کے حق کو تسلیم کرنے پر مجبور ہو چکا ہے۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے مذاکرات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر نے حکومت کو اپنے موجودہ راستے پر چلتے رہنے کی اجازت دے دی ہے۔ اور مذاکرات کی راہ رکاوٹیں کھڑی کرنے کے بجائے سب کو اس معاملے میں ہماری مدد کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کا موجودہ مؤقف تہران کی موجودہ پالیسی کے ساتھ بالکل ہم آہنگ ہے۔ اور شہید رہنما آیت اللہ خامنہ ای نے کئی بار کہا تھا کہ ایران جوہری ہتھیار بنانا نہیں چاہتا۔ ایران امریکا مذاکرات کے دیگر نکات پر بھی شہید آیت اللہ خامنہ ای کی زندگی میں ہی اتفاق ہو گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف اور عاصم منیر نے امن مذاکرات کو کامیابی کیجانب لے جانے میں کلیدی کردار ادا کیا، جے ڈی وینس
مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران یورینیم کی افزودگی کے اپنے بنیادی حق سے نہ کبھی پیچھے ہٹا ہے اور نہ کبھی پیچھے ہٹے گا۔ مخالف فریق بھی ایران کے یورینیم افزودگی کے حق کو تسلیم کرنے پر مجبور ہو چکا ہے۔
