برگن اسٹاک: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے سوئٹزرلینڈ میں ایران اور امریکا کے درمیان جاری تکنیکی مذاکرات کے موقع پر پاکستان کے سفارتی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امن مذاکرات کو کامیابی کی جانب لے جانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف ان کے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی دوست ہیں۔ اور انہوں نے اپنی بہترین صلاحیتوں کے ذریعے امن عمل کو اس مرحلے تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 3 ماہ کے دوران ان کا سب سے زیادہ رابطہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے رہا۔ جبکہ ان کی قیادت اور سفارتی کاوشوں کے بغیر موجودہ پیش رفت ممکن نہ تھی۔
جے ڈی وینس نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خود کو نہ صرف ایک بہترین عسکری قائد بلکہ ایک مؤثر سفارت کار کے طور پر بھی منوایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا ایران کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات کا آغاز
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا کردار عالمی سطح پر امن اور استحکام کے لیے اہمیت اختیار کر چکا ہے۔ جو دونوں ممالک کے درمیان مضبوط ہوتے تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔
