امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس بھی ایران سے مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور آج سوئٹزرلینڈ میں ہو گا۔
جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ سوئٹزرلینڈ میں ایک یا دو دن قیام کا امکان ہے، دورے کا مقصد جوہری مسئلے پر پیش رفت اور لبنان جنگ بندی معاملے پر آگے بڑھنا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کے خصوصی مندوب اسٹیو وٹکوف اور داماد جیرڈ کشنر پہلے ہی سوئٹزرلینڈ میں موجود ہیں۔ قطری نمائندے بھی مذاکرات کا حصہ ہوں گے۔
امریکا سے مذاکرات ، ایرانی وفد باقر قالیباف کی سربراہی میں سوئٹزرلینڈ پہنچ گیا
دوسری جانب امریکا سے مذاکرات کے لیے اعلیٰ سطح کا ایرانی وفد باقر قالیباف کی سربراہی میں سوئٹزرلینڈ پہنچا ہے۔ جبکہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل بھی مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزر لینڈ پہنچ گئے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیراعظم برگن اسٹاک مذاکرات کے موقع پر شریک وفود کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، ملاقاتیں ایران امریکا مفاہمتی یادداشت پرعملدرآمد مؤثر بنانے میں مددگار ثابت ہوں گی۔
