عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 43 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 37 ہزار 993 روپے ہو گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 39 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 74 ہزار 166 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 43 سینٹ کم ہو کر 4155.5 ڈالر فی اونس ہو گئی۔
امریکا ایران معاہدے کے بعد عالمی منڈی میں سونا مزید مہنگا ہو گیا
واضح رہے گزشتہ روز سونے کی قیمت میں ریکارڈ 14 ہزار 900 روپے کمی ہوئی تھی جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 38 ہزار 36 روپے پر آ گیا تھا۔
ماہرین کے مطابق امریکی ڈالر کی مضبوطی اور فیڈرل ریزرو کی سخت مالیاتی پالیسی سونے کی قیمتوں پر دباؤ کا سبب بن رہی ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ شرح سود کے بلند رہنے کے امکانات غیر منافع بخش اثاثوں جیسے سونے کے لیے منفی ثابت ہو رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مارکیٹ میں یہ خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اگر موجودہ رجحان برقرار رہا تو سونا مزید کمی کے ساتھ 4 ہزار ڈالر فی اونس کی سطح سے بھی نیچے جا سکتا ہے۔
