ایرانی فٹبال فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2026 ورلڈ کپ کے دوران عائد سفری پابندیوں کے معاملے پر فیفا سے باضابطہ رجوع کرے گی۔
فیڈریشن کے مطابق امریکا میں سفری پابندیوں کے باعث ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کے منصوبے متاثر ہو رہے ہیں اور تیاریوں میں غیر ضروری رکاوٹیں پیدا ہو رہی ہیں۔
ایرانی فٹبال فیڈریشن کا کہنا ہے کہ میکسیکو میں قائم ٹیم کیمپ سے اتوار کے روز لاس اینجلس روانگی کی اجازت نہیں دی گئی، جس سے ٹیم کے شیڈول اور انتظامی امور متاثر ہوئے۔
فیفا ورلڈ کپ میں قطر کو 0-6 سے شکست ، کینیڈا کی میگا ایونٹ کی تاریخ کی پہلی فتح
فیڈریشن نے مؤقف اختیار کیا کہ ورلڈ کپ جیسے عالمی ایونٹ میں شریک تمام ٹیموں کو مساوی سہولیات اور آزادانہ نقل و حرکت فراہم کی جانی چاہیے، اس معاملے پر فیفا سے فوری مداخلت کی درخواست کی جائے گی۔
واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 کی میزبانی امریکا، میکسیکو اور کینیڈا مشترکہ طور پر کر رہے ہیں۔
