ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کا مقام تبدیل کر دیا گیا۔ مفاہمتی یادداشت پر دستخط جنیوا کے بجائے اب برجن اسٹاک میں 19 جون کو ہوں گے۔
سوئٹزر لینڈ کی وزارت خارجہ کے مطابق یہ مقام وسطی سوئٹزرلینڈ میں لوسرن کے قریب واقع ہے اور اپنی دشوار گزار علاقے کے باعث سکیورٹی کے حوالے سے موزوں سمجھا جاتا ہے۔
سوئس وزارتِ خارجہ کے مطابق اس مقام کی تجویز پاکستانی اور قطری ثالثوں کے ساتھ ساتھ امریکا اور ایران کی جانب سے بھی دی گئی تھی۔
ایران کے ساتھ تعلقات ٹھیک ہو گئے،ڈیل جائزے کےلیےکانگریس کوبھیجیں گے،ڈونلڈ ٹرمپ
ذرائع کا کہنا ہے کہ امن معاہدے کی تقریب پاکستان کی میزبانی میں ہو گی ۔ تقریب کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف کل جمعرات کو روانہ ہوں گے ، نائب وزیراعظم اور وفاقی وزراء بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔
تقریب میں ایران کی جانب سے پارلیمانی اسپیکر اور مذاکرات کار باقر قالیباف شرکت کریں گے۔نائب صدر جے ڈی وینس دستخط کی تقریب کے لیے جائیں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی تقریب میں شرکت کا اشارہ دے چکے ہیں۔
