ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکا ایران ایم او یو پر دستخط اور مذاکرات کا آغاز ایک ہی دن ہوگا۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے تصدیق کی کہ ایم او یو پر دستخط والے دن ہی امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات شروع ہونگے، پہلے مرحلے کے بعد حتمی معاہدے کیلئے مذاکرات 60 دن جاری رہیں گے،آئندہ مذاکرات میں جوہری مسئلہ اور پابندیوں کا خاتمہ شامل ہوگا۔
ایران امریکا کشیدگی کے باعث تیل مہنگا ہوا، عظمیٰ بخاری
دوسری جانب رائٹرزنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا ایران فریم ورک معاہدے میں ایران میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے 300 ارب ڈالر کے نجی فنڈ کے منصوبے شامل ہیں۔
امریکا، خلیجی عرب ممالک، ایشیا اور افریقا کی کمپنیوں سے 150 ارب ڈالر سے زائد سرمایہ کاری کے وعدے لیے جا چکے ہیں ،ایران کے لیے 300 ارب ڈالر کا سرمایہ کاری فنڈ صرف اسی صورت میں فعال ہوگا جب حتمی معاہدے پر دستخط ہو جائیں گے۔
ایران کے ساتھ تعلقات ٹھیک ہو گئے،ڈیل جائزے کےلیےکانگریس کوبھیجیں گے،ڈونلڈ ٹرمپ
300 ارب ڈالر کا سرمایہ کاری فنڈ نجی ذریعہ سے حاصل کیا گیا ہے،یہ فنڈ بیرونِ ملک منجمد ایرانی اثاثوں سے بالکل الگ ہے۔
