گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا،محرم الحرام اور صفر کے احترام میں بلدیاتی انتخابات کا بقیہ پروگرام معطل کیا گیا،چیف الیکشن کمشنر راجہ شاہ باز خان نے انتخابات کا نیا شیڈول جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق مذہبی اور کمیونٹی تنظیموں کی درخواست پر الیکشن شیڈول میں تبدیلی کی گئی،امن و امان کے قیام اور سیکیورٹی فورسز کی مجالس و جلوسوں میں تعیناتی کے باعث فیصلہ کیا گیا۔
گلگت بلتستان الیکشن میں جیتنے والے 4 آزاد ارکان استحکام پاکستان پارٹی میں شامل
کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال اب 10 اگست سے 17 اگست 2026 تک ہوگی،امیدواروں کو انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ یکم ستمبر 2026 کو کی جائیگی۔

گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات کے لیے اب پولنگ 27 ستمبر 2026 بروز اتوارکو ہوگی۔
