امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ڈیل مکمل ہو گئی ہے۔
صدر ٹرمپ نے سب کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز جمعہ کو جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کے بعد کھل جائے گی، آبنائے ہرمز کو بارودی سرنگوں سے پاک کرنے کے لیے کھولا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے جہازاپنی سرگرمیاں شروع کریں، تیل کی ترسیل بحال ہونے کا وقت آ گیا۔ ایران کے ساتھ معاہدے کے تحت آبنائے ہرمز ٹول فری ہو گی۔
ایران کو نظرانداز کر کے خطے میں سلامتی ممکن نہیں، عباس عراقچی
انہوں نے مزید کہا کہ معاہدہ پورے خطے میں امن اور سلامتی لائے گا، کئی صدور نے ایران کے ساتھ امن قائم کرنے کی کوشش کی، میرے آنے سے پہلے سب ناکام رہے۔
قبل ازیں ٹرمپ نے کہا تھا کہ لبنان پر اسرائیلی حملوں کے باعث ایران امریکا امن معاہدے میں چند گھنٹے کی تاخیر ہوئی ، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو عقل نہیں ہے۔
