اٹک کے قریب سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
سی ٹی ڈی نے اٹک کے سرحدی علاقے کے قریب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف اہم آپریشن کیا۔
ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی نے دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی ، سی ٹی ڈی کی جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد مارے گئے۔
کراچی،سی ٹی ڈی کی مختلف کارروائیاں،5مبینہ دہشتگردگرفتار
ترجمان کے مطابق یہ دہشتگرد پنجاب کے مختلف علاقوں میں حملے کی منصوبہ بندی مکمل کر چکے تھے۔
ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹ، دستی بم، 2 ایس ایم جی، گولیاں اور بارودی مواد برآمد کر لیا گیا۔ ہلاک دہشتگردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
واقعے کے بعد اٹک کے سرحدی اور قریبی علاقوں کو گھیرے میں لے کر مزید ممکنہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن تیز کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے تین روز سکیورٹی فورسز نے میران شاہ اور گرد و نواح میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائیاں کرتے ہوئے 21 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔
