انقرہ، چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ترکیہ کا اعلیٰ سطحی سرکاری دورہ کیا، جس کا مقصد پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی، برادرانہ اور اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ترکیہ پہنچنے پرفیلڈ مارشل سید عاصم منیرکا پرتپاک استقبال کیا گیا جودونوں ممالک کے درمیان دیرینہ، برادرانہ اورمضبوط تعلقات کا مظہر ہے، دورے کے دوران فیلڈ مارشل نے ترکیہ کی سیاسی اورعسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے ترک صدررجب طیب اردوان سے بھی ملاقات کی یہ ملاقات انقرہ ایئرپورٹ پراس وقت ہوئی جب صدراردوان قطر کے سرکاری دورے پر روانہ ہونے والے تھے۔
President @RTErdogan received Chief of Army Staff and Chief of Defense Forces of Pakistan, Field Marshal Syed Asim Munir, at Ankara Airport. pic.twitter.com/jz6KzNIlVv
— Presidency of the Republic of Türkiye (@trpresidency) July 14, 2026
ملاقات میں ترکیہ کے نائب صدر جودت یلماز، چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سلچوق بائراکتاراولو اور قومی انٹیلی جنس ادارے (ایم آئی ٹی) کے سربراہ ابراہیم قالن بھی موجود تھے۔
سفارتی اور دفاعی ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاک ترک دفاعی تعاون، دفاعی صنعت میں مشترکہ منصوبوں، علاقائی وعالمی سلامتی، مشرقِ وسطیٰ کی تازہ صورتحال اوراسٹریٹجک شراکت داری کومزید وسعت دینے پرتبادلہ خیال کیا۔
دورے کے دوران فیلڈ مارشل سیدعاصم منیرنے ترکیہ کے وزیر قومی دفاع یشار گولرسے بھی ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی، دفاعی تعاون اوردونوں ممالک کے مشترکہ وژن کے تحت مضبوط اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید فروغ دینے پراتفاق کیا گیا۔
Rooted in brotherhood, mutual trust and a shared strategic vision, the enduring defence and military cooperation between Türkiye and Pakistan continues to grow stronger.
General Selçuk Bayraktaroğlu, Chief of General Staff of Türkiye, welcomed Field Marshal Syed Asim Munir,… pic.twitter.com/Y1YzLxy0J1
— Türkiye in Pakistan (@TC_IslamabadBE) July 14, 2026
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ترک جنرل اسٹاف ہیڈکوارٹرز کا دورہ بھی کیا، جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اس موقع پرترک چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سلچوق بائر اکتاراولو سے ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال، پیشہ ورانہ عسکری تعاون اوردفاعی روابط کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال ہوا۔
ترکیہ کی مسلح افواج کی جانب سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو “ترک آرمڈ فورسز ڈسٹنگوشڈ سروس میڈل” سے بھی نوازا گیا جو دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کے فروغ میں ان کی خدمات کا اعتراف ہے۔
Genelkurmay Başkanı Orgeneral Selçuk Bayraktaroğlu, resmî davetlisi olarak Ankara’da bulunan Pakistan Kara Kuvvetleri ve Savunma Kuvvetleri Komutanı Mareşal Syed Asim Munir’i askerî törenle karşıladı.
Törenin ardından ikili ve heyetler arası görüşme gerçekleştirildi.
Orgeneral… pic.twitter.com/NdpBZafoLR
— TSK (@TSKGnkur) July 13, 2026
فیلڈ مارشل نے ترک لینڈ فورسز ہیڈکوارٹرز کا بھی دورہ کیا، جہاں ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل میٹن توکیل نے ان کا استقبال کیا۔
مبصرین کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی، عسکری اور اسٹریٹجک تعاون کو نئی جہت دینے کے ساتھ ساتھ خطے میں امن، استحکام اور مشترکہ مفادات کے فروغ کے عزم کا بھی مظہر ہے۔
