راولپنڈی میں کل تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے چہلم کے موقع پر راولپنڈی سٹی کی حدود میں واقع تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں کل تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق یہ تعطیل صرف راولپنڈی سٹی کی حدود تک محدود ہوگی، جبکہ کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقوں میں واقع تعلیمی ادارے اس فیصلے سے مستثنیٰ ہوں گے۔
#Lahore – #Rawalpindi – #Karachi – #HolidayAlert 4/8/26 – Chehlum Imam Hussain 20th Safar. Route plans are posted on all my platforms.
📢 Karachi – Holiday in All Educational Institutions.
📢 Lahore – Local holiday on district level.
📢 Rawalpindi – Local Holiday in All…— Shaheryar Hassan (@shaheryarhassan) August 3, 2026
ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ چہلم کے جلوس کے راستوں پر واقع تجارتی مراکز بھی جلوس کے دوران بند رہیں گے تاکہ سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کو مؤثر بنایا جا سکے۔
دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چہلم کا مرکزی جلوس پُرامن انداز میں اپنے اختتام کو پہنچ گیا، جس کے بعد ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن نے ضلعی انتظامیہ، پولیس، سیکیورٹی اداروں اور دیگر متعلقہ محکموں کی کارکردگی کو سراہا۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے اہلکار پورا دن فیلڈ میں موجود رہے، جبکہ ضلعی انتظامیہ، سی ڈی اے، پولیس اور دیگر اداروں کے مؤثر تعاون اور باہمی رابطے سے جلوس کا کامیاب انعقاد ممکن ہوا۔
عرفان میمن نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ جلوس کے اختتام کے بعد تمام رکاوٹیں جلد از جلد ہٹا دی جائیں۔
لاہور میں 4 اگست کو مقامی تعطیل، سیکیورٹی ہائی الرٹ
انہوں نے انتظامات میں تعاون پر شہریوں کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ جی-6 کے اطراف میں قائم کی گئی رکاوٹیں بھی کچھ ہی دیر میں ہٹا دی جائیں گی۔
