آزاد کشمیرپولیس نے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا مرکزی دفترسیل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق آزادکشمیرحکومت کی طرف سے انتشاری ٹولے کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں،ریاست مخالف سرگرمیوں پر انتظامیہ اور پولیس نے جے اے اے سی کا دفتر سیل کیا۔
جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کالعدم تنظیم قرار
پولیس کو تلاشی کے دوران دفتر سے مشین گن، رائفل اور پستول برآمد ہوا،چھاپے کے دوران دفتر کے باہر عوام کی موجودگی کے باوجود کوئی احتجاج نہ ہوا۔

ماہرین کہتے ہیں کہ حقوق کی آڑ میں اسلحہ برآمدگی اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ ٹولہ انتشار چاہتا ہے، قانون کی حکمرانی اور عوامی تحفظ کے لیے ایسی کارروائیاں ناگزیر ہیں۔
