وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ مشرقی وسطیٰ کی صورتحال کا پرامن حل نکالنے کیلئے سفارتی کوششیں جاری ہیں،شراکت داروں کیساتھ مل کر تنازع کا پرامن سفارتی حل تلاش کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں۔
The recent surge in violence in the Middle East is a stark reminder of the dangers associated with a tenuous ceasefire and the unbearable consequences it may lead to. As we work earnestly and painstakingly, together with our brothers and partners, to find a peaceful diplomatic…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 8, 2026
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام فریقین سے تحمل کی اپیل کرتے ہیں،فریقین تحمل کے ساتھ امن کو تھوڑا اور موقع دیں۔
امن کے حصول کے قریب پہنچ کر تشدد میں اضافہ تشویشناک ہے،تمام فریقین امن کو ایک اور موقع دیں اور کشیدگی سے گریز کریں۔
ایران کی نئی قیادت زیادہ عقلمند :نئے سپریم لیڈر سے براہ راست بات چیت کو تیار ہوں،ٹرمپ
وزیراعظم نے تشدد اور تباہی کی بجائے امن اور سفارتکاری کاراستہ اختیار کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ برادر ملکوں اور شراکت داروں کیساتھ مل کر سفارتی کوششیں جاری ہیں۔تمام متعلقہ فریقین کشیدگی کم کریں اور مذاکراتی عمل کوآگے بڑھائیں۔
