پاکستان نے آزاد کشمیر سے متعلق غیر ملکیوں اور برطانوی ارکان پارلیمنٹ کے بیانات مسترد کر دیے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ برطانوی ارکان پارلیمنٹ اور غیر ملکیوں کے بیانات غیر ذمہ دارانہ اور غلط ہیں،پاکستان اور آزاد کشمیر کے داخلی معاملات میں مداخلت سے گریز کیا جائے۔
کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا مرکزی دفترسیل
بیانات دینے والے افراد اپنے رہائشی ممالک میں مثبت کردار ادا کریں،پاکستان اور آزاد کشمیر کی حکومتیں شہریوں کے آئینی حقوق کا احترام کرتی ہیں۔
برطانوی حکومت ممنوعہ تنظیموں کی حمایت کرنے والے عناصر کیخلاف کارروائی کرے،توڑ پھوڑ، سرکاری املاک کی تباہی اور اسپتالوں کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔پاکستان ایک خودمختار اور جمہوری ریاست ہے۔
