اداکارہ مومنہ اقبال کی بہن کا کہنا ہے کہ قانونی مقدمے کی وجہ سے مومنہ ذہنی دباؤ کا شکار تھیں، اسی لیے خاندان نے نکاح کی خوشی منانے کے لیے مختلف تقریبات کا اہتمام کیا، تاہم رخصتی ابھی باقی ہے۔
رمشا اقبال نے ایک انٹرویو میں شادی کی تقریبات سے متعلق گردش کرنے والی خبروں پر وضاحت دی ہے۔

رمشا اقبال کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے ثاقب چدھڑ کے خلاف مقدمہ درج ہونا ہمارے لیے اطمینان کا باعث ہے۔
یہ کارروائی صرف اس لیے ممکن ہوسکی کیونکہ ہمارے پاس واقعات کے حقیقی اور بروقت شواہد موجود تھے۔
ثاقب چدھڑ کے پاس مومنہ اقبال کی کوئی نجی ویڈیوز موجود نہیں ہیں، وہ دراصل مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے جعلی ویڈیوز بنانے اور انہیں سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکیاں دے رہا تھا۔

رمشا اقبال نے شادی کی تقریبات کے حوالے سے بھی اہم وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اب تک ہونے والی تمام تقریبات صرف نکاح کی خوشی منانے کے لیے تھیں، مومنہ اقبال کی رخصتی نومبر یا دسمبر میں متوقع ہے۔
