تہران، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایک اہم سرکاری دورے پر ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا خصوصی پیغام بھی پہنچائیں گے۔
ذرائع کے مطابق محسن نقوی اپنے دورۂ تہران کے دوران ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے۔
ان ملاقاتوں میں خطے کی مجموعی صورتحال، پاک ایران تعلقات، سکیورٹی امور اور باہمی دلچسپی کے مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ تہران میں جاری سفارتی سرگرمیوں کے دوران ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے بھی گفتگو کریں گے۔
کفایت شعاری مہم پر وزیراعظم آفس متحرک، تمام وزارتوں اور اداروں سے رپورٹ طلب
اس ضمن میں وزیراعظم شہباز شریف نے تہران روانگی سے قبل لاہور میں محسن نقوی سے ملاقات کی تھی اور انہیں مذاکرات سے متعلق خصوصی ہدایات دی تھیں۔
عرب میڈیا ذرائع کے مطابق محسن نقوی اپنے دورے کے دوران ایران اور متعلقہ فریقین کے درمیان مفاہمتی یادداشت تک پہنچنے کے ممکنہ طریقوں پر بھی بات چیت کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران کے منجمد فنڈز کے معاملے میں پیش رفت ضرور ہوئی ہے، تاہم فنڈز کے حجم اور ان کی ممکنہ ریلیز کے وقت کے حوالے سے اختلافات اب بھی برقرار ہیں۔
