ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محسن رضائی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ دباؤ ڈال رہے ہیں کہ ہم ان کی شرائط مانیں اور اپنی شرائط مبہم رکھیں۔
محسن رضائی کا کہنا تھا کہ مجوزہ مسودے میں ابہام ہیں جن کی وضاحت ضروری ہے۔ موجودہ مسودے میں پائے جانے والے ابہام دور کیے بغیر کسی حتمی پیش رفت کا تصور مشکل ہے۔
ایران کیساتھ دوبارہ جنگ نہیں کروں گا، ٹرمپ کی مشیروں کو یقین دہانی
اس سے پہلے ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا تھا کہ دشمن ایران میں اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
آیت اللّٰہ روح اللّٰہ خمینی کی 37 ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ دشمن میدان میں شکست کے بعد عوام کی استقامت کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
