ریاض: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور بحرین کے بادشاہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں خطے کی تازہ صورتحال اور دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق اس گفتگو میں سعودی عرب نے بحرین پر ایران کے مبینہ حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔
رپورٹس کے مطابق سعودی قیادت نے اس موقع پر بحرین کی سلامتی اورخودمختاری کے لیے مکمل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ سعودی عرب اپنے برادرملک کے دفاع اور استحکام کے لیے ہر ممکن اقدامات کی حمایت جاری رکھے گا۔
دشمن میدان جنگ میں شکست کے بعد ایران میں اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے ، مجتبیٰ خامنہ ای
دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے قریبی رابطے جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔
سعودی عرب نے واضح کیا کہ وہ بحرین کے ساتھ ہر مشکل وقت میں کھڑا ہے اور اس کی سلامتی کو اپنی ترجیح سمجھتا ہے۔
