ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ دشمن میدانِ جنگ میں شکست کے بعد اب ایران میں اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
روح اللہ خمینی کی 37 ویں برسی کے موقع پر مجتبیٰ خامنہ ای کا تحریری پیغام پڑھ کر سنایا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ خطرات کے مقابلے کے لیے قومی اتحاد اور یکجہتی ضروری ہے۔
ایرانی سپریم لیڈر کا افزودہ یورینیم بیرون ملک منتقل کرنے سے انکار
ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ عوام میں مایوسی، بددلی یا ناامیدی پیدا کرنے والا کوئی بھی عمل درحقیقت دشمن کی مدد کرنے جیسا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دشمن میدانِ جنگ میں شکست کے بعد اب ایرانی عوام کی استقامت کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
