ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کروڑوں ڈالرز کا اضافہ ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق29 مئی 2026ء کو ختم ہوئے ہفتے میں مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 4 کروڑ 30 لاکھ امریکی ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذخائر بڑھ کر 17 ارب 19 کروڑ 4 لاکھ امریکی ڈالر ہو گئے۔

کمرشل بینکوں کے پاس خالص زرمبادلہ کے ذخائر 5 ارب 44 کروڑ 56 لاکھ امریکی ڈالر ریکارڈ کیے گئے۔
ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 22 ارب 63 کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔
