امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مذاکرات اچھے جا رہے ہیں ، ایران کے ساتھ جنگ ختم کرنے کے معاہدے پر دستخط کے قریب ہیں۔
وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ممکن ہے کہ ہفتے کے آخر تک کوئی پیشرفت ہو، معاہدہ ہوتے ہی آبنائے ہرمز کھل جائے گی۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کی افزودہ یورینیم حاصل کرنا چاہتے ہیں، افزودہ یورینیم امریکا کے حوالے کرنے پر بات جاری ہے، ایران کا افزودہ یورینیم جلد حاصل کر لیں گے۔
ایران کے سپریم لیڈر سے کسی بھی وقت ملاقات کرسکتا ہوں، ٹرمپ
انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز اور لبنان کے معاملے کو الگ رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہم نے پہلی بار حزب اللہ سے بات کی ہے، حزب اللہ نے یقین دہائی کروائی ہے کہ وہ اسرائیل پر حملہ نہیں کرے گا۔
