کویت نے ایران کے خلاف سخت سفارتی اقدام کرتے ہوئے ایرانی ناظم الامور کو وزارت خارجہ طلب کر لیا اور دو ایرانی سفارتکاروں کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے دیا۔
عرب میڈیا اور رائٹرز کے مطابق کویتی وزارت خارجہ نے ایران کی جانب سے مبینہ مسلسل جارحانہ اقدامات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
کویتی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی سفارتی مشن کے دو ارکان کو “پرسونا نان گراٹا” قرار دیتے ہوئے 24 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ایران کے سپریم لیڈر سے کسی بھی وقت ملاقات کرسکتا ہوں، ٹرمپ
اس سلسلے میں ایرانی ناظم الامور کو باضابطہ احتجاجی مراسلہ بھی تھما دیا گیا، کویت کا مؤقف ہے کہ حالیہ اقدامات سفارتی آداب اور بین الاقوامی اصولوں کے منافی ہیں، جنہیں ہرگز قبول نہیں کیا جا سکتا۔
اس پیش رفت کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید کشیدگی کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ ایران کی جانب سے اس فیصلے پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔
