آسٹریلیا نے دوسرے ون ڈے میں پاکستان کو شکست دیکر سیریز ایک ایک سے برابر کردی۔
لاہور میں ہونے والے میچ کا ٹاس پاکستان نے جیتا اور پہلے بائولنگ کرنے کا فیصلہ کیا، آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین 53 رنز بنا کر نمایاں رہے۔آسٹریلوی کپتان جوش انگلس 51 اور میٹ رینشا نے 43 رنز بنائے۔

کپتان قومی ٹیم شاہین شاہ آفریدی نے 3 وکٹیں حاصل کیں،عرفات منہاس اور ابرار احمد کے حصے میں 2،2 وکٹیں آئیں۔
پاکستان کی ٹیم 232رنز کے تعاقب میں 190رنز پر آؤٹ ہو گئی، پاکستان کی جانب سے غازی غوری نے 37،عرفات منہاس نے33 رنز بنائے، بابراعظم 16 اور سلمان آغا 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، شاداب خان 71 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

