گلگت بلتستان انتخابات سے پہلے ایم کیو ایم امیدوار لیگی امیدوار کے حق میں دستبردار ہوگیا۔
گورنر سندھ نہال ہاشمی نے احتشام شریف اور خالدمقبول صدیقی سے اظہارتشکر کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ جمہوری اقدار، سیاسی بصیرت اور اتحاد و اتفاق کی بہترین مثال ہے۔
ملکی و عوامی مفاد کیلئے تمام سیاسی قوتوں کا باہمی تعاون خوش آئند ہے، سیاسی ہم آہنگی اور باہمی تعاون سے عوامی مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔
قومی و عوامی مفاد میں اتحاد اور یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے۔
