مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق نے کہا ہے کہ کراچی، پشاور اور لاہور دیکھ لیں اور خود ہی فیصلہ کریں، پنجاب کے کسی شہر بھی جائیں آپ کو تبدیلی نظر آئے گی۔
گمبہ اسکردو میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ نواز شریف نے پاکستان میں جدید انفرااسٹرکچر کی بنیاد رکھی، نواز شریف کی حکومتیں نہ گرائی جاتیں تو یہ ملک ترقی کر چکا ہوتا، ہم اپنی کوتاہی کا اعتراف کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ این ایف سی میں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو شیئر ملنا چاہیے، این ایف سی میں آپ کو حصہ ملے گا تو پیسے مانگنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
گلگت بلتستان انتخابات:ایم کیو ایم امیدوار لیگی امیدوار کے حق میں دستبردار
سعد رفیق نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو جلسے کرنے کی اجازت ہونی چاہیے، اٹھارویں ترمیم کے بعد وفاق سے زیادہ صوبوں کے پاس فنڈز ہیں، کراچی بدقسمتی سے گندگی کا ڈھیر ہے، کوئی داد رسی کرنے والا نہیں۔
